جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایک سال کےدوران پاکستان کے قرضوں میں  3000ارب روپے کا اضافہ

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایک سال کے دوران سرکاری قرضے 3.7 ٹریلین روپے بڑھ کر 35.8 ٹریلین روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے جو نومبر 2019 میں 32.1 ٹریلین روپے تھے، نومبر 2020 میں بڑھ کر 35.8ٹریلین روپے ہوگئے۔

اس طرح قرضوں میں ایک سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔ 35.8 ٹریلین روپے کی اس رقم میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے لیا گیا قرضہ شامل نہیں ہے۔اس کے علاوہ قرض کے اس حجم میں کریڈٹرز کے بالواسطہ طور پر حکومت کے ذمے واجبات بھی شاملنہیں ہیں۔ چناں چہ مجموعی سرکاری قرضہ وفاقی حکومت کے قرضے سے کہیں زیادہ ہے۔عمران خان نے مسند اقتدار سنبھالی تو اس وقت وفاقی حکومت پر 24.2 ٹریلین روپے کا قرضہ واجب الادا تھا۔ اس طرح پی ٹی آئی کے دورحکومت میں سرکاری قرض میں یومیہ 13.2 بلین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے 2.7 ٹریلین روپے اضافے سے24.1 ٹریلین روپے ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے طویل مدتی قرضوں میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ طویل مدتی قرضے 16.6 ٹریلین سے بڑھ کر 19.1 ٹریلین روپے ہوگئے۔ اس کی وجہ حکومت کا مختصر مدتی قرضوں کو طویل مدتی قرضوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…