پشاور( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے غیر قانونی ہا ئوسنگ سوسائٹیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔نیب نے پشاور میں زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہا ئوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا اغاز کر دیا ہے۔نیب کے پی نے 156 غیر قانونی ہا ئوسنگ سوسائٹیز کے
خلاف انکوائریز کی منظوری دے دی ہے، شکایات کی تصدیق کے مرحلے میں قوانین کی خلاف ورزی کے شواہد مل گئے ہیں۔نیب کے پی کے مطابق زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سوسائٹیز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لیا۔وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ۔