پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی باہمت خواتین نے پاکستان ریلوے کی تاریخ بھی بدل دی

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)محکمہ ریلوے میں بھی خواتین افسروں نے اپنی دھاک بٹھا دی، ریلوے لاہور ڈویژن کی ساتوں آپریشنل سیٹوں پر تاریخ میں پہلی بار خواتین افسران تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریل گاڑیوں کی آمدورفت، ٹریک، پراپرٹی اور کمرشل سمیت تمام معاملات خواتین افسروں کے ہی سپرد ہیں۔ سیاست، صحافت، کھیل ہو یا سول سروس، پاکستانی خواتین کسی بھی شعبہ میں پیچھے نہیں ہیں۔

ملک کی باہمت خواتین نے پاکستان ریلوے کی تاریخ بھی بدل دی۔محکمہ ریلوے کی لاہور ڈویژن میں تمام آپریشنل عہدے خواتین افسران نے سنبھال لیے۔ یوں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں ریلوے نے سب محکموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ملک کے دوسرے بڑے ادارے ریلوے کی لاہور ڈویژن میں تمام آپریشنل سیٹوں پر تعینات خواتین افسران باہمت اور پرعزم ہیں۔ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشنز لاہور کے عہدے پر فاطمہ بلال ذمہ داری نبھار ہی ہیں۔ شیریں حنا اصغر، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور بشری رحمن ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کی سیٹ پر نیلم توصیف اور ڈویژنل پرسانل آفیسر سروش اعجاز ہیں۔ اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر زینب منور اور سینئر میڈیکل آفیسر کا عہدہ بھی ڈاکٹر سمیرا کے سپرد ہے۔ لاہور ڈویژن میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت، ٹریک کی دیکھ بھال، پراپرٹی اور کمرشل سمیت دیگر معاملات خواتین افسروں نے ہی دیکھنا ہوتے ہیں۔ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشنز لاہور فاطمہ بلال کہتی ہیں دھند کے دوران ٹرین آپریشن جاری رکھنے میں خواتین افسروں نے بہت محنت کی۔ سینئر افسروں اور فیملی کی سپورٹ سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور شیریں حنا اصغر کہتی ہیں ریلوے کے آپریشنل معاملات مشکل ضرور ہیں مگر ہم اپنی ذمہ داری بہترین طریقے سے نبھارہے ہیں۔ریلوے کی خواتین افسران ثابت کررہی ہیں کہ وہ کسی بھی طرح مرد افسروں سے کم نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…