منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

datetime 14  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 69لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1کروڑ23لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب51کروڑ90لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دوران

مرکزی بینک کے ذخائر 1کروڑ23لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب40کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ92لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب11کروڑ90لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے

ہوئے45852پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس108.47پوائنٹس کی کمی سے 19177.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس

20.54پوائنٹس کی کمی سے32043.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،239میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب56 ارب40

کروڑ38 لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت98.98روپے کے اضافے سے3198.98روپے اورپاک ٹوبیکو42.98روپے کے اضافے سے1650روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان104.37روپے کی کمی سے 6630.63روپے اوررفحان میظ کے حصص68روپے کی کمی سے 9782روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…