جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بارنجی شعبے کوایل این جی درآمد کی اجازت مل گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بارنجی شعبے کوایل این جی درآمد کی اجازت مل گئی۔ اوگر ادونجی کمپنیزکوایل این جی درآمداور فروخت کا لائسنس جاری کردیا،ایل این جی درآمدکالائسنس 10سال کیلئے جاری کیاگیا۔ حکام کے مطابق نجی شعبے کی آمدسیایل این جی مارکیٹ میں مقابلے کی فضا قائم ہوگی،اس سے پہلے

صرف حکومت ہی ایل این جی درآمد کرتی تھی۔ دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو کے بارے میں اچھی خبریں آرہی ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال جولائی نومبر عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا، نومبر 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نومبر 2019 کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں صنعتوں کی ترقی میں واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.6روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر8ارب سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا ہے،بجلی مہنگی ہونی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کمی اورصنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔خادم حسین نے

کہا کہ حکومت مالی بحران کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے جس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…