بہاولنگر(این این آئی) حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تمام یونین کونسلز میں لوگوں کے مرحلہ وار راشن کارڈز بنائے جائینگے جن پر فیملی کے نام درج ہونگے اور فیملی ممبران کی تعداد کے مطابق انہیں گھریلو اشیاء بازار سے
کم نرخوں پر ان راشن ڈپو سے فراہم کی جائیگی اور یہ اشیاء ہر پندرہ دن کے بعد راشن کارڈ دکھا کر جتنی ضرورت ہوگی صارف حاصل کرسکے گا اور اس کا اندراج رجسٹر میں کیا جائیگا ،اس کا مقصد کرپشن روکنے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہے اس سے لوگ اپنے گھر کے افراد کے مطابق اشیاء وغیرہ حاصل کرسکیں گے۔