بہاولنگر(این این آئی )گیس اور بجلی کے بحران کی وجہ سے سیمنٹ، سریا، بجری اور اینٹوں سمیت تعمیراتی میٹریل تین ماہ میں تیس سے پنتیس فیصد مہنگا ہونے سے تعمیراتی کاموں کا تخمینہ بڑھنے کیساتھ ساتھ تعمیراتی شعبے میں کام بری طرح متاثر ہوا ہے اینٹوں کی قیمت تین ماہ کے دوران تین ہزار اضافے سے تین ہزار روپے فی ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ سیمنٹ کی بوری میں بھی 80 روپے تک کا
اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے قبل ازیں سیمنٹ کی بوری 500 روپے تھی جو بڑھ کر 580 روپے تک جا پہنچی ہے سریا 12 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہوچکا ہے سریئے کی قیمت میں بھی فی کلو 50 روپے سے 60 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ہر چیز کے ریٹ ماہانہ کی بنیار پر بڑھ رہے ہیں حکومت ٹیکس میں چھوٹ دینے کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے تعمیراتی شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔