منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی کوکنگ آئل 22 سے 27 روپے تک مہنگا کر دیا گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد، کراچی( آن لائن، این این آئی ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔دوسری جانب چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے ، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ بیشتر شہروں میں 100روپے زائد فی کلو وصول کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عوام ایک بار پھر ضروری اشیائے صرف کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبنے لگے ، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے 100روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے دکان دار اور گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوئی ہے، کنٹرول ریٹ پر چینی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے دکان داروں نے چینی بیچنا ہی چھوڑ دی۔مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر اس کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…