اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چینی کی قیمت 100 روپے سے کراس گئی گھی کی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ ہو گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے ، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ بیشتر شہروں میں 100روپے زائد فی کلو وصول کیے جارہے ہیں،چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق عوام ایک بار پھر ضروری اشیائے صرف کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبنے لگے ،

ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت بڑھتے بڑھتے 100روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے دکان دار اور گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر سو روپے ہوئی ہے، کنٹرول ریٹ پر چینی نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹے دکان داروں نے چینی بیچنا ہی چھوڑ دی۔مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دکانوں پر اس کی عدم دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔دوسری طرف چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی یکمشت 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافے سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔چند روز کے دوران مختلف برا نڈز کے گھی کی قیمت فی کلو بیس سے 40 روپے بڑھ گئی، مختلف کمپنیوں کے گھی کی قیمت فی کلو 220 سے بڑھ کر 265 روپے تک جا پہنچی ہے۔دکان داروں کا کہنا ہے گھی ملز مالکان اور ڈیلرز نے گھی کی سپلائی کم کر کے قیمت بڑھائی ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہیں، حکومت نے نوٹس نہ لیا تو گھی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…