جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کےکن علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ، تفصیلات جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی ہے۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد، جہلم،گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے

۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بتدریج بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔‎میپکو حکام کا کہنا ہے کہ قاسم پور گرڈ اسٹیشن اور وہاڑی چوک گرڈ اسٹیشن سے بجلی ہوگئی ہے اور مرحلہ وار پورے ریجن میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔ کے ڈبلیو ایس بی کے متاثرہ اسٹیشنز پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔ لانڈھی، میمن گوٹھ، بلدیہ اور کلفٹن کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کے الیکٹرک کا تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن کے تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے 132کے وی گجرات ون اور 2ڈنگہ، ہیلاں، کھاریاں، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، کٹھیالہ شیخاں، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد کے تمام گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بحال ہوچکی ہے۔پنجاب میں بھی بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں ایک سو بتیس کے وی کے آٹھ گرڈز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گجرات میں بھی روشنی لوٹ آئی، سنگجانی ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بجلی جزوی طورپر بحال، گجرخان اور جہلم کے علاقوں میں گیارہ کے وی کے فیڈرز پر بجلی بحال، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، صادق آباد، منچن آباد، کوٹ ادو، رحیم یار خان میں بجلی تاحال غائب ہے۔بلوچستان میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی، کوئٹہ، سبی، تربت اور چمن سمیت کئی شہر تاحال بجلی سے محروم ہیں۔کیسکو ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 30 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل۔ اب تک صوبے کے کسی علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔خیبرپختونخوا میں بھی بجلی کی بحالی جاری ہے۔ ورسک پاور ہاؤس اور مردان گرڈ سے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی، پشاور میں132 کے وی کے چار گرڈ ز پر بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے کےمختلف گرڈز کی بحالی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ 36فیصد گرڈز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔پشاور کینٹ اور سٹی میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال غائب ہے۔حیدرآباد، جامشورو سے بھی مرکزی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل ہوئی۔ کراچی ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں بھی بلیک آوٹ ہوا۔ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…