بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایکسپورٹرز مبارکباد کے مستحق ، امریکہ میں پاکستانی برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ

ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر برآمدات ہوئی ہیں،دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات ساڑھے 33 کروڑ ڈالر تھیں۔یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا،جولائی دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوئی ،گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے وزرات تجارت کی جانب سے پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹنگ سہولیات بحال کرنے کی تیاری کی خبروں کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیر و ریٹنگ سہولت کی بحالی سے ملکی برآمدات کا تسلسل برقرار رہے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں کو بھی زیرو ریٹنگ سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نئی پانچ سالہ

ٹیکسٹائل پایلسی کے تحت زیرو ریٹنگ سہولت بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ زیر رویٹنگ رجیم کی بحالی سے صنعتی شعبہ

کی ترقی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اس فیصلہ کے عملدرآمد ہونے سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی نیشنل ٹیرف لائنزپالیسی 2019-24کے تحت جن152ٹیرف لائنز جس میں

بیشتر خام مال شامل ہے پر 2فیصد کسٹم ڈیوٹی کے خاتمہ سے متعلق سمری کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں کاروبار، صنعتوں کیلئے اہم مراعات اور ترغیبات کی منصوبہ کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدی تسلسل کو بحالی رکھنے کیلئے صنعتی شعبہ کو مزید رعایتیں دی جائیں تاکہ کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…