پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت انٹرنیشنل سیونگ سکیم کے ذریعے کتنے ارب ڈالر کما سکتی ہے؟ حیرت انگیز مشورہ دیدیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن نے حکومت کو انٹرنیشنل سیونگ سکیم متعارف کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے اس اقدام کی کامیابی سے حکومت25ارب ڈالرتک کماسکتی ہے ، اس سکیم کے تحت بانڈزڈالرزکے عوض فروخت کئے جائیں تاہم انعامی رقم کو پاکستانی کرنسی میں فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کا

اظہارمقررین نے پاکستانی معیشت کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے چیئر مین جاوید اقبال قاضی، صدر میاں عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت مہنگائی کا سبب ہے جس کے لئے حکومت کو نیشنل سیونگ سکیم کے ساتھ انٹرنیشنل سیونگ اسکیم کااجراء کرنا چاہیے جو صرف غیر ملکیوں کیلئے مفید ہو ، اس کا طریق کار نیشنل سیونگ اسکیم کی طرح رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ 250ڈالر کے انعامی بانڈزپر انعام 5لاکھ ڈالر،500ڈالر پر 20لاکھ ڈالر اور ایک ہزار ڈالر پر 40لاکھ ڈالر انعام رکھا جائے، اس سیونگ سکیم میںنہ صرف اوور سیز پاکستانی بلکہ غیر ملکی سرکایہ کار بھی دلچسپی ظاہرکریں گیاور حکومت کامیابی کی صورت مین کم از کم 25ارب ڈالر کما سکتی ہے، شرط صرف یہ رکھی جائے کہ انعامی بانڈ ڈالر میں لیا جائے اور انعام پاکستانی کرنسی میں دیا جائے۔ اگر حکومت نیشنل سیونگ اسکیم سے 1300ارب سے زائد روپے اکٹھے کر سکتی ہے تو انٹرنیشنل سیونگ سکیم سے حکومت کی سوچ سے زیادہ اکٹھے ہو سکتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر غیر ملکی اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بین الاقوامی بچت اسکیم کا اعلان کیا جائے،جہاں پاکستان میں ڈالر کی برسات ہو گی وہاں ایکسپورٹ بھی چار گناہ بڑھ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…