جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ 6 ماہ میں 14.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر، ریکارڈ قائم ہو گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ریکارڈ 2.4 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلاتِ زر کیحوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے(دسمبر: 2.4 ارب $)پر میں اپنے سمندر پار پاکستانیوں کامشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ

ماشااللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات زر مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سیزیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب $ رہا جوگزشتہ برس سے 24.9% زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس مزید 309.80 پوائنٹس کے اضافے سے45654.34 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 53.36 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 61 ارب 79 کروڑ 69 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 8.57 فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 45915 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب45700، 45800 اور 45900 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 309.80

پوائنٹس کے اضافے سے45654.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 115.53 پوائنٹس کے اضافے سے 19123.77 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 237.10 پوائنٹس کے اضافے سے 31889.53 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 222 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 171 میں کمی اور23 میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب 49 ارب 52 کروڑ 36 لاکھ روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 11 ارب 32 کروڑ 5 لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 107.09 روپے کے اضافے سے6807.09 روپے اوربہانیرو ٹیکس 61.98 روپے کے اضافے سے893.99 روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز 44 روپے کی کمی سے 546 روپے اورمری پٹرولیم 18.57 روپے کی کمی سے1389.77 روپے ہوگئی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…