جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سال2020  ءملکی تاریخ کا بدترین اور آزمائشی سال ثابت2020ء ملک کی معیشت کو نگل گیا، ترقی 20سال پیچھے چلی گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)سال2020 تاجروں کیلئے ملکی تاریخ کا بدترین اور آزمائشی سال ثابت ہوا،کورونا سے متاثرہ2020 ملک کی معیشت کو نگل گیا، ملکی ترقی 20سال پیچھے چلی گئی، کراچی میںلاک ڈائون اور تباہ کُن بارشوں نے بڑے بڑے کاروباری بُت زمیں بوس کردیئے، 80فیصد تاجر اپنی مالی حیثیت سے نیچے آگئے،2020 کاروباری مسائل و مشکلات، اعصاب شکن بیروزگاری،

ہوشربا مہنگائی اور مایوسیوں کا سال ثابت ہوا، حکومت نے متاثرہ تاجروں کی امداد کے بجائے سودی قرضے متعارف کروائے جنھیں تاجروں نے نحوست قرار دیکر مسترد کردیا، کرپشن کے خلاف حکومتی اقدامات غیر مئوثر ملک پر بدعنوانوں کا راج رہا، کراچی میںاسٹریٹ کرائم، لاقانونیت اور جرائم میں 200فیصد اضافہ ہوا، مارکیٹوں پر چھائی مندی اور کساد بازاری کا تسلسل قائم رہا، تیل، بجلی اور گیس کی قیمتیں عوام اور تاجروں کی برداشت سے باہر ہوگئیں، حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری کی کوئی بھی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے پریس و میڈیا کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ معاشی حب کراچی ناقابلِ برداشت مہنگائی، ہولناک بیروزگاری اور اذیتناک بلدیاتی عذاب سے دوچار رہا، انفرا اسٹرکچر صفائی ستھرائی اور سیوریج کا نظام جوں کا توں رہا، تاجروں کے مسائل، مشکلات اور آزمائشوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، بیشتر دکاندار کارخانے داروں اور کارخانے دار خام مال کے بیوپاریوں کے مقروض ہوگئے، روپے پر ڈالر کا دبائو کم نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، کراچی میں تجاوزات کی زد میں آنے والی بلدیہ کراچی کی 3ہزار سے زا ئد دکانوں کے مسمار ہونے کے نتیجے میں25ہزار گھرانے بے روزگار ہوگئے جن کی دوبارہ بحالی کے وعدے پورے نہ ہوسکے،انھوں نے کہا کہ

حکومتِ سندھ کی بدترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا، شہر کی بیشتر مارکیٹیں تجاوزات، ٹریفک، پارکنگ ، آتشزدگی اور دیگر ان گنت مسائل کا شکار رہیں، انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے متاثرکُن اور نتیجہ خیز اقدامات نہ کیئے جاسکے، پولیس کا نظام شہریوں کیلئے اذیتناک اور کارکردگی غیرمتاثر کُن رہی، غیرمستحکم صورتحال کے سبب شہر میں سرمایہ کاروں کا حوصلہ بحال نہ ہوسکا

سرمایہ کاری70فیصد تک کم رہی، نئے تجارتی یونٹس کا قیام مایوس کُن رہا، ملازمتوں کے مواقع ناپید رہے، ہر تہوار پر تاجروں کا سیل سیزن غیر تسلی بخش اور خریدار قوتِ خرید سے محروم رہے، انھوں نے عوام کے قومی جذبے کو خوش آئند اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے مثبت کردار کے نتیجے میں تمام قومی تہوار انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے

اور خریداری کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، انھوں نے کہا کہ2020میں کاروباری سرگرمیوں میں مجموعی طور پر معمول سے 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی، ودہولڈنگ ٹیکس کے منفی اثرات 2020میں بھی کم نہ ہوسکے، بینکوں سے کاروباری لین دین میں واضح کمی سے بینکوں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ، انھوں نے ایف بی آرکی کارکردگی کو ناقص ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2020میں بھی کاروبار دوست انکم ٹیکس اسکیم متعارف نہ کروائی جاسکی جس کے نتیجے میں نئے ٹیکس دہندگان کی تعدان میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا، انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاشی اصلاحات سے متعلق حکومتی کوششیں کامیاب اور کورونا سے نجات مل گئی تو 2021کاروباری مشکلات کے خاتمے اور ترقی کا سال ہوگا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…