لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2021 (جمعہ)کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے ۔نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینکس بند رہتے ہیں اور صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کی جاتی ہے ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک
کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ساتھ بینک تین روز بند رہنے کے بعد پیر کے روز کھلیں گے۔