اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے مطابق آج ملک بھر میں تیسرے روز کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں
100روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ تیرہ ہزارچھ سو پچاس روپے ہو گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 97 ہزار436 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روزبھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ13ہزار550روپے کی سطح پرپہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز منگل کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1878ڈالرمستحکم رہی تاہم اس کے برعکس مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقراررہا او ر ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار550روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 85روپے کے اضافے سے97350روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320روپے