جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نئے کرونا کی اطلاع ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھاری نقصان ، مندی غالب آگئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 418پوائنٹس کی کمی سے43255پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی رہی

اورسیمنٹ ،آئل اینڈ گیساور بینکنگ شعبے میں حصص خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43912پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم 44ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے کے بعد ازاں پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے قسم کی تشخیص کی اطلاعات کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ  مندی کی لپیٹ میں آگئی دوران ٹریڈنگ انڈیکس 43203پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی آخر تک غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس418.73پوائنٹس کی کمی سے43255پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی ،کے الیکٹرک ،پاکستان ریفائنری ،ٹی آر جی اور بائیکو پٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ۔منگل کو 14ارب 76کروڑ44لاکھ روپے مالیت کے29کروڑ64لاکھ 77ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…