کراچی(این این آئی) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 15پیسے کی کم ہوگئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر160.28روپے اور اوپن مارکیٹ میں160.50روپے ہوگئی۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں
امریکی ڈالر کی قیمت خرید13پیسے کی کمی سے 160.37روپے سے گھٹ کر160.23روپے اور قیمت فروخت15پیسے کی کمی سے160.43روپے سے گھٹ کر160.28روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت15پیسے کی کمی سے160.65روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 194روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے 196روپے سے گھٹ کر195.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید 214روپے اور قیمت فروخت216روپے برقراررہی۔