قیمتوں میں کمی کے دعوے جھوٹے نکلے، ایک بار پھر آٹا ، چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں،  ایک انڈہ 34روپے کا فروخت ہونے لگا

25  دسمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھراضافہ ریکارڈ کیاگیا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران20 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں

جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی اور چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 5 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 8 روپے 29 پیسے فی کلوجبکہ انڈے فی درجن 6 روپے 26 پیسے مزید مہنگے ہوگئے۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 86 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاہے گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران10اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،آلو6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ مرغی بھی15 روپے68پیسے فی کلو سستی ہوگئی،گزشتہ ہفتے کے دوران دال مسور 3 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جبکہ  مہنگائی نے شہریوں کی ناک میں دم کردیا، آئے روز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہوگئے، شہر میں فارمی انڈے فی درجن 202روپے، دیسی انڈے400 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں آئے روز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہوگئے،متعلقہ اداروں نے لولی پوپ دے کر عوام کو قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی مگر سب دعوے جھوٹے نکلے،موسم سرما کے آغازپر برائلر گوشت اور فارمی انڈے مناسب قیمت پر دستیاب تھے مگر منافع خوروں نے قیمتوں میں 4 گنااضافہ کرکے عوام کی پہنچ سے ان کو بھی دور کردیا،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی پیسوں کی شکل میں جبکہ اضافہ روپوں میں کیاجاتا ہے۔لاہور میں برائلر مرغی کے نرخوں میں 3 روپے کی کمی کی گئی جس سے فی کلو گوشت کی قیمت 284 سے 281 روپے ہوگئی ہے، فارمی انڈوں نے بھی نئے ریکارڈ قائم کرلئے ہیں فی درجن انڈوں کی قیمت 202 روپے ہو گئی جبکہ دیسی انڈے400 روپے پر فروخت ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…