اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی گاڑیوں کی فروخت پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔نئی گاڑی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک کیا جائے گا ۔حکومت نے نئی گاڑیوں کے
ڈیلر پریمیئم کو روکنے کیلئے 2 لاکھ تک اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے نئی گاڑیوں پر اون منی کی حوصلہ شکنی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیا تھا۔ ایف بی آر 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔2000 سی سی تک کی گاڑی پر ایک لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس وصول ہوگا ۔2000 سی سی سے بڑی گاڑی پر 2 لا کھ روپے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیاگیا۔نئی گاڑی بک کروا کرخریدار کو 90 روز کے اندر بیچنے پر ٹیکس لگے گا ،نئی گاڑیوں کی پیداوار شروع ہونے کے باوجود گاڑی بک کروانے والوں کو چھ ماہ بعد ڈیلیوری مل رہی ہے ،چھوٹی گاڑی پر 50 ہزار روپے جبکہ بڑی گاڑیوں پر 4 سے 6 لاکھ روپے اون لیا جا رہا ہے ۔