زبردست خوشخبری ، زرمبادلہ ذخائر 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

22  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے، گزشتہ مالہ سال کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے خسارے کے بجائے اس سال کرنٹ اکائونٹ اب تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس ہوچکا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے کہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں کرنٹ اکانٹ 447 ملین( 44 کروڑ 70 لاکھ)ڈالر سرپلس رہا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالہ سال کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے خسارے کے بجائے اس سال کرنٹ اکائونٹ اب تک ایک ارب 60کروڑ ڈالر سرپلس ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی 13 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں جو 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں مسلسل چوتھے ماہ کرنٹ اکانٹ سرپلس رہا تھا۔گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اکتوبر میں کرنٹ اکانٹ ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے 547 فیصد بڑھا۔مرکزی بینک نے کہا تھا کہ اس سرپلس کی وجہ ترسیلات زر میں مستقل اضافہ اور تجارتی خسارے میں کمی ہونا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…