اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی
قیمت 160.39روپے پررہی جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.11روپے پرآ گئی ، اس طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں 28پیسے کی کمی واقع ہوئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار750روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت50ڈالرکے اضافے سے 1864ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1250 روپے ہوگئی ۔