کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 20 پیسے کا ہو گیاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 360 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 603 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔دریں اثنامقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار750روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت50ڈالرکے اضافے سے 1864ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1250 روپے ہوگئی ۔