جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580آنے کو تیار، کمپنی کو ایک ہزار آرڈرز مل گئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ریگل آٹو موبائلز کی جانب سے پاکستان میں سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580، 20 دسمبر کو لانچ کی جائے گی ۔ریگل آٹو موبائلز کی سات سیٹر 1.5 ایم ٹی(مینوئل)کی قیمت 37 لاکھ 50 ہزار، 1.5 سی وی ٹی 40 لاکھ، 1.8 سی وی ٹی 41 لاکھ 50 ہزار اور

سرفہرست گلوری 580 پرو 1.5 ٹربو کی قیمت 44 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔نئی ایس یو وی کا کیا کی اسپورٹ ایج، ایم جی موٹرز کی ایم جی ایچ ایس اور ہنڈائی کی ٹکسن سے مقابلہ متوقع ہے۔ ریگل آٹو موبائلز کے سی ای او محمد عدیل عثمان کا دعوی ہے کہ یہ گاڑی ہماری حریف کمپنیوں کی گاڑیوں سے بہتر ہوگی، کمپنی کو لانچنگ سے قبل ہی ایک ہزار گاڑیوں کے آرڈرز بھی موصول ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈی ایف ایس کے گلوری کو اپنی حریف گاڑیوں پر ایک اور سبقت حاصل ہے، یہ تمام گاڑیاں 5 سیٹر ہیں جبکہ ہماری گاڑی 7 سیٹر ہے۔جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی نے گفتگو میں کہا کہ ہونڈا کی ایک کار بی آر وی سات سیٹر گاڑی ہے تاہم اسے چھوٹے انجن سائز اور باڑی کی ساخت کے باعث اوپر ذکر کی گئی ایس یو ویز میں شمار نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک کومپیکٹ یوٹیلٹی وہیکل کہی جاسکتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…