بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) جاپان اور پاکستان کے مابین گرانٹ ایڈ کا معاہدہ طے پا گیا ،پاکستان کو1.54 بلین گرانٹ ملے گی جس سے ہیلتھ سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی۔ وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ہے کہ

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جاپانی سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت جاپان انسداد کورونا کیلئے پاکستان کو 1.54 بلین روپے گرانٹ فراہم کریگا جس سے ہیلتھ سے متعلقہ سامان بالخصوص وینٹیلیٹرز اور آکسیجن سیلنڈر کی خریداری میں مدد ملے گی ۔ ۔سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کا کہنا ہے کہ انسدادِ کورونا کیلئے مدد اور تعاون کیلئے جاپان کے شکر گزار ہیں۔ جاپان کی پولیو کی روک تھام کیلئے بھی مدد قابلِ ستائش ہے۔ جاپان سے پمز اور حیدرآباد ہاسپٹل میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بھی مدد ملی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی ۔ مید ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے بھی پاکستان بہتر انداز سے نمٹے گا۔جاپانی سفیر نے کہا۔ جاپان پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…