لاہور (آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 11پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ایک ماہ کے لئے کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق صرف لیسکو صارفین پر ہوگا۔ جس کی وجہ سے بجلی کے لاہور کے صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جبکہ لاہور کے صارفین سے بجلی کی قیمت میں
اضافی وصولی رواں ماہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ ماہ ستمبر 2020ء کے فیول پرائز ایجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا ہے۔ تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تھی جبکہ پیداواری یونٹ کی قیمت 2 روپے 84 پیسے مقرر کی گئی تھی۔