ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

’’اور سیز پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کر دیا ‘‘ مسلسل چھٹے ماہ بھی ماہانہ 2ارب ڈالر ترسیلات زرموصول

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گزشتہ ما ہ نومبرکے دوران بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھنے کی رفتار برقرار رہی اور مسلسل چھٹے مہینے ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں کارکنوں کی

ترسیلاتِ زر بڑھ کر 2.34 ارب ڈالر ہوگئیں جو اکتوبر سے 2.4 فیصد اور گذشتہ نومبر سے 28.4 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال21ء کے پہلے پانچ ماہ میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 11.77 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو پچھلے برس کی اسی مدت سے 26.9 فیصد زیادہ ہے۔ اوسطاً کارکنوں کی ترسیلاتِ زر مالی سال 21ء کے ہر مہینے میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً نصف ارب ڈالر (499 ملین ڈالر) زیادہ رہی ہیں۔مالی سال 21ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ترسیلاتِ زرزیادہ تر سعودی عرب (3.3 ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.4 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.6 ارب ڈالر) اور امریکہ (1.0 ارب ڈالر) سے آئیں۔مرکزی بینک کے مطابق ترسیلاتِ زر میں مسلسل بہتری کا سبب بننے والے کچھ اہم عوامل میں پاکستان ریمی ٹنس انی شیے ٹو (پی آر آئی ) کے تحت ترسیلاتِ زر کو باضابطہ بنانے کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کی مسلسل کوششیں، محدود سرحد پار سفر کی بنا پر ڈجیٹل چینلز کا بڑھتا ہوا استعمال ،ایکسچینج مارکیٹ کے منظم حالات اور عالمی معاشی سرگرمی میں کسی قدر بہتری شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…