کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 750روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار450روپے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالرکی نمایاں کمی سے1837ڈالرکی سطح پر آگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت750روپے کی کمی سے1لاکھ10ہزار450اور دس گرام سونے کی قیمت643روپے کی
کمی سے 94ہزار693روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس101.81 پوائنٹس کے اضافے سے 42305.84پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور48.5فیصد کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 12ارب19کروڑ85لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 7.80فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمیں سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کی وجہ ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس42119پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی آگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 42439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔