اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری‎

datetime 9  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ورلڈ بینک کی پاکستان کو 30کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری ،ورلڈ بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ نے دی۔علامیےکے مطابق قرض 2مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ،

20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کیلئے دیے جائیں گے جبکہ 10 کروڑ ڈالرز کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیےدیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو ٹھیک کیا جائے گا ۔پاکستان کاشمارپہلی مرتبہ دنیا کے ان پانچ ممالک میں ہوگیا ہے جہاں سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔2020ء کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری پرعالمی بینک کی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان جاری سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چوتھابڑاملک بن گیاہے۔رپورٹ میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں رواں سال کروناوائرس کے باعث نجی سرمایہ کاری کو غیرمعمولی قراردیاہے جس میں بنیادی ڈھانچے سمیت بہت سارے شعبے شامل ہوئے۔رواں سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طورپر 34ممالک میں 21ارب 90کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سے 56فیصدکم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…