اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ
میں ڈالر 160.47روپے پر بند ہوا جبکہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 160.49روپے رہی اس طرح کاروباری ہفتے کے تیسرے روزڈالر کی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا۔