مشیر خزانہ نیب ریڈار میں طلبی کیلئے تیسرا نوٹس تیار

4  دسمبر‬‮  2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی ) نیب کراچی نے کسٹمز کے نظام میں اپ گریڈیشن کے دوران اربوں روپے کی بے قاعدگیوں پر وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ،سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق سمیت دیگر ملزمان کو تیسرانوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔حفیظ شیخ پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کا الزام ہے، نیب کے مطابق 1کروڑ 11 لاکھ 25ہزار ڈالر کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، حفیظ شیخ اور سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) سلمان صدیق پرغیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔  نیب نے بتایا کہ غیر قانونی ادائیگی کسٹم کلیئرنس، سسٹم کئیر پائلٹ پروجیکٹ کیلئے کی گئی، کیئرپروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایا گیا، کمپنی اجیلیٹی کو ادائیگی کی گئی۔نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کیلئے یکم دسمبر کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔اب نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے، غیرقانونی ادائیگی پرسابق کسٹم افسرعاشرعظیم کوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ عبدالحفیظ شیخ پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے پر رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…