بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں کمی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا ر کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159.46 روپے سے کم ہوکر 159.42 روپے پر آ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ تا رہاہے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 807 پوائنٹس پر تھا تاہم اب تک اس میں 261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41 ہزار 68 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔دریں اثنا  وزارت خزانہ نے مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ  آئوٹ لک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں اور مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام آیا ہے اور مہنگائی میں کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کاروباری طبقے، صارفین کا اعتماد بحال اور معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں ہیں اور مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ 1.2 ارب ڈالر

سرپلس رہا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا۔ملکی برآمدات میں 10.3 فیصد اور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی جبکہ تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا۔ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کی کمی ہوئی اور

زرمبادلہ ذخائر 20.55 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا جبکہ جولائی سے اکتوبر تک حکومتی اخراجات ایک ہزار 963 ارب روپے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…