کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے کی سطح پر آگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6ڈالر کی کمی سے1809ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار300روپے
ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے94ہزار564روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1180روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب مارکیٹ بند ہونے سے پہلے امریکی کرنسی کی قیمت مزید نیچے آگئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق آج مارکیٹ بند ہونے سے پہلے ڈالر کا ریٹ 159.28روپے کی سطح پر آگیا ،جبکہ گزشتہ روز ڈالر 160.09روپے پر بند ہوا تھا، آج صبح جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ابتدا میں ڈالر کی قیمت میں 14پیسے کمی آئی ، مارکیٹ بند ہونے کے بعد آج کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت میں 81پیسے کی کمی آچکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 10ہزار500روپے کی سطح پر آگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51ڈالر کی نمایاں کمی سے1815ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2015روپے کی کمی سے94ہزار736روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1180روپے ہوگئی۔