جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، زبردست اعلان  

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کی خبریں مفاد پرست ٹولے پر گراں گزر رہی ہیں ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ (ن )لیگ کے دور میں

صرف شریفوں کے کاروبار میں ترقی ہوئی،  صبح شام معیشت کے دگرگوں حالات کا رونا وہ روتے ہیں جو خود خرابی کے ذمہ دار ہیں،جہاں مریم اورنگزیب اور احسن اقبال معیشت پر بھاشن دیں اس پارٹی کا معیشت سے کیا لینا دینا۔معاون خصوصی نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں کو گروی رکھوا کر اپنے ذاتی اثاثے 90 گنا تک بڑھانے والے آج معیشت پر بات کر تے ہوئے شرم کریں، پاکستان کی معیشت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔معاون خصوصی  نے کہاکہ تجارتی خسارہ مسلسل کم ہورہا ہے اور صنعتی پیداوار میں مضبوط نمو نظر آ رہی ہے، آپ نسل در نسل خاندانی غلامی سے نکل کر تعصب کی عینک اتار کر ملک کو ترقی کرتا دیکھیں، پاکستان تحریکِ انصاف نے اقتدار سنبھالا تو کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارہ ملا تھا،ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل چوتھے ماہ اکتوبر میں بھی سرپلس رہا، اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 38کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ڈاکٹر شہباز گِل کے مطابق جولائی سے اب تک مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں جولائی سے اکتوبر 2020 کے دوران 9.1 فیصد اضافہ ہوا اور اب 733 ملین ڈالر ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…