جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

موسم سرماکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں موسم سرماکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیاہے۔ڈرائی فروٹ میں چلغوزہ 9 ہزار روپے فی کلو جبکہ مونگ پھلی کی قیمت600روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پستہ، بادام، اخروٹ، خشک خوبانی، کھجور، کاجو اور خشک انجیر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اشیائے خورونوش کے

ساتھ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہرقائد میں موسم سرماکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ڈرائی فروٹ کے تاجروں نے من مانا اضافہ کردیا ہے۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق چلغوزے کی فی کلوقیمت9 ہزار روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے، کچا چلغوزہ 5 ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، اعلی کوالٹی کا پستہ 2 ہزار روپے جبکہ درمیانہ کوالٹی پستہ 1600 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، کاجو کی قیمت 2200 روپے کلو سے بڑھا کر 2600 روپے فی کلو ہوچکی ہے، کاغذی بادام کی قیمت 750 روپے فی کلو سے بڑھا کر 1000 روپے فی کلو ہوچکی ہے، کاغذی اخروٹ 400 روپے کلو سے بڑھ کر 800 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔خشک انجیر کی قیمت میں 300 روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد انجیر 650 روپے کلو ہوچکی ہے، خشک خوبانی کی قیمت 400 روپے کلو سے بڑھا کر 8 سو روپے کلو کردی گئی ہے، 220 روپے فی کلو ملنے والی کھجور کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، 50 روپے پا ملنے والی مونگ پھلی 150 روپے پائو فروخت کی جارہی ہے۔مارکیٹ میں جگہ جگہ ڈرائی فروٹ کے اسٹالز موجود ہیں لیکن خریدار ڈرائی فروٹ کی قیمتیں سن کر پریشان ہوجاتے ہیں اور خریداری نہیں کرتے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے نظام متعارف کرایا جائے تاکہ سردی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے شہری ڈرائی فروٹ کا استعمال کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…