منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت دھڑم سے گر گئی پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کرنسی کی اونچی اڑان رک گئی ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روزڈالر کی قیمت 161.05سے گھٹ کر 160.09روپے پر آگئی ،واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت تنزلی کے بعدایک بار پھر تیزی کیساتھ بڑھنا شروع ہو چکی ہے۔

ادائیگیوں اوردرآمدی شعبوں کی طلب بڑھنے سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت رک گئی تھی۔زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ ماہرین کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکسینز کے کامیاب تجربوں اور عالمی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں بحالی کا اشارہ ملنے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوویڈ ادویات کی درآمدات کو امپورٹ ڈیوٹی فری کرنے کے اعلان سے مستقبل میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی افواہیں بھی زیرگردش رہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔گزشتہ روز پیر کو آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 450روپے سستا ہو کر 1لاکھ12ہزار 850روپے اور دس گرام سونا 385روپے کی کمی سے 96ہزار 751روپے کا ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…