کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مزید مہنگا

23  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ڈالر160 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت تنزلی کے بعدایک بار پھر تیزی کیساتھ بڑھنا شروع ہو چکی ہے۔

ادائیگیوں اوردرآمدی شعبوں کی طلب بڑھنے سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت رک گئی تھی۔زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پہنچ گئی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں 160جبکہ کے اوپن مارکیٹ میں 161ہو گئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکسینز کے کامیاب تجربوں اور عالمی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں بحالی کا اشارہ ملنے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوویڈ ادویات کی درآمدات کو امپورٹ ڈیوٹی فری کرنے کے اعلان سے مستقبل میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی افواہیں بھی زیرگردش رہیں۔گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2.56 روپے بڑھ کر 160روپے 72پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی

قدر2اعشاریہ 90پیسے کے اضافے سے161 روپے پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر بڑھ کر 190.79 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر 6 روپے بڑھ کر 191 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر5.11 روپے بڑھ کر 213.21 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاو?نڈ کی قدر 6 روپے بڑھ کر 213 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…