ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

زرمبادلہ کے ذخائرمیں 30 ماہ کے دوران کتنا اضافہ ہوا؟ سٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردئیے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ 30 ماہ کے دوران 5.425 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018ـ19 کے اختتام پرپاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکامجموعی حجم 14.481 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

30جون 2019 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.285 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.19 ارب ڈالرتھا۔مالی سال 2019ـ20 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکے حجم میں 4.405 ارب ڈالرکااضافہ ہوا، جون 2020 کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 18.886 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا۔ اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.131 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.196 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.02 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔6 نومبر2020 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.906 ارب ڈالرریکارڈکیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.740 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.166 ارب ڈالرہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…