اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں سات پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 38 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر تھا لیکن کاروبار شروع ہونے پر اس میں بہتری کی بجائے مندی شروع ہو گئی اور ا ب تک 61 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 591 پوائنٹس پر آ گیا۔