سرگودھا(این این آئی)ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا بہانہ بنا کر پٹرول پر چلانے والی گاڑیوں سمیت ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا اس لوٹ مار پر انتظامیہ کی خاموشی نے مہنگائی کو پر لگا دیئے۔زرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول کے ریٹ میں کمی کے
ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تو سرگودھا سے مختلف روٹس پر چلنے والی پٹرول سمیت گاڑیوں کے ٹرانسپوٹرز نے ایل پی جی گیس میں اضافہ کو بہانہ بنا کر کرایوں میں اضافہ کر دیا جس میں سائیوال،بھلوال, جھنگ،ملتان،منڈی بہاوالدین،کھاریاں،جہلم، فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،میانوالی،خوشاب،شاہپور،راولپنڈی سمیت تمام روٹس کے کرایہ جات میں 20 روپے سے 200 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔اس طرح سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے باعث مارکیٹ میں پھل فروٹ سمیت ہر چیز کے نرخوں میں اضافہ سے مہنگائی کو پر لگ گے ہیں۔