جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پا کستان  دنیا کا  چھٹا ملک بن گیا ، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) وفا قی ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ مکرم جا ہ انصاری نے کہا ہے کہ پا کستان سال 2018 سے کا رو با ر اور سر ما یہ کا ری کے شعبوں میں اصلا حات کر نے والا چھٹا ملک بن چکا بلکہ اس مدت میں پا کستان کی رینکنگ میں 39درجے بہتری آئی ہے، بلو چستان میں چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری،صنعت و تجا رت سے وابستہ افرادکے ساتھ مل کر کا روبا ر

اورسر ما یہ کا ری کی را ہ میں مو جو د رکا وٹوں کو دور کر نے کی ہر ممکن کو شش کریں گے،لفاظی کی بجا ئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کی تجا ویز اور آرا کو نا صرف مقدم رکھا جا ئے گا بلکہ انہیں حکام با لا تک پہنچا نے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جا ئے گی۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ  بلو چستان  کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے سابق سنیئر نا ئب صدر بدرالدین کا کڑ،محمد امجد صدیقی ایڈووکیٹ،صلا ح الدین خلجی و دیگر نے وفا قی بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وفد کا خوش آمدید کہا اس موقع پر بدرالدین کا کڑ، محمد امجد صدیقی ایڈووکیٹ نے وفد کو بتا یا کہ بلو چستان جیسے پسما ندہ صوبے میں کا روبا ر اور سر ما یہ کا ری کی فعالی کے انتہا ئی مثبت نتا ئج بر آمد ہوں گے بلکہ اس سے ملک کو بھی فا ئدہ ملے گا،انہوں نے کہا کہ اگرسر کا ری سطح پر پا لیسیاں کسی بھی شعبے میں بہتری کے لئے بنا ئی جا تی ہیں لیکن ان پا لیسیوں  کے نتا ئج کو دیکھنا بھی ضروری ہوا کر تا ہے،بلو چستان میں جہاں بنکوں کی جا نب سے صنعت و تجا رت،زراعت و گلہ با نی جیسے شعبوں کی سر پرستی اور ما لی معاونت کی ضرورت ہیں وہی اسپیشل اکنا مک زونز پر بھی خصوصی تو جہ

دینے کی ضرورت ہیں  ایک طرف بو ستان اکنا مک زون میں انفراسٹریکچرپر کا م کر نے کی ضرورت ہیں تو دوسری جا نب با دینی با رڈر کے قریب اکنا مک زون کا قیام سر ما یہ کا ری کے مو جو د مواقعوں میں مزید اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیک اور نا ن پیک ہا ورز کے خا تمہ کا اعلان خوش آئند ہیں اس سے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو مزید سہولیات میسر آئیں گی،انہوں نے

بیرونی سر ما یہ کا روں کے ساتھ مقامی سر ما یہ کا روں کے روابط میں بہتری کے لئے سر کا ری سطح پر کر دار کو مزید موثر بنا نے پربھی زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صو بے کے بڑے ٹیکس فیئرز کے ٹیکسز کو آر ٹی او کو ئٹہ کی بجا ئے  کراچی منتقل کرنے کے حوالے سے جا ری کر دہ نو ٹیفیکیشن پر اعتراض ہے بلکہ اس سلسلے میں ہا ئی کورٹ سے حکم امتناع بھی حاصل کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ

بلو چستان میں کان کنی،زراعت،گلہ با نی،صنعت و تجا رت کو مزیدجدید خطوط پر استوار کر نے کے لئے اقداما ت کئے جا ئیں۔اس موقع پر وفا قی ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ مکرم جا ہ انصاری کا کہنا تھا کہ ہم لفاظی کے لئے نہیں بلکہ عملی کام کے لئے آئے ہیں،ہم بلو چستان کی  صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کی تجا ویز اور آرا حکام بالا  تک پہنچا نے کے لئے ہر ممکن کر دار ادا کریں گے،

انہوں نے کہا کہ سال 2018 سے کا روبا ر اور سر ما یہ کا ری کے لئے سب سے زیادہ اصلاحات کر نے والے ممالک میں پا کستان کا نمبر چھٹا ہے بلکہ اس دوران ہما ری رینکنگ میں 39درجے بہتری آئی ہے پا کستان کے اصلاحات کو ورلڈ بنک و دیگر نے بھی سراہا ہے،اس سال ہما ری رینکنگ میں مزید بہری دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں حالا ت مشکل تر رہے ہیں ہم تمام تر

مشکلا ت کے با و جود بھی مقامی سر ما یہ کا روں کی صنعت و تجا رت کو دوام دینے کے قابل تحسین سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج (بدھ)کوصو با ئی محکمہ جا ت کے حکام اور گو ر نر بلو چستان سے بھی وفد ملا قات کر نے جا رہی ہیں بلکہ دو دن بعد صو با ئی محکموں کے ساتھ ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا جا ئے گا ‘ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلو چستان کی سر برا ہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے کر

ایکشن پلان بنا یا جا ئے گا ‘ ہما ری کو شش ہیں کہ نا صرف انسپیکشنز کو کم کیا جا ئے بلکہ ایک ہی رجسٹریشن کا نظا م بھی لا یا جا ئے تا کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے آسانی ہو،انہوں نے کہا کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد اور(بی او آئی)کا ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لئے با ہمی تعاون ثمر آور ثا بت ہو گاہم سر ما یہ کا ری کی راہ میں حا ئل مشکلات کے خاتمہ کے لئے بھی کوشاں ہیں

ہم سر کا ری اور نجی پروجیکٹس کی معلوما ت کو ویب سائٹ پر دے کر یہاں مو جو د مواقعوں کو لو گوں پر آشکار کریں گے، انہوں نے کہا کہ بوستان اکنا مک زون کا جا ئزہ لینے کے لئے بھی وفد سائٹ کا دورہ کرے گا بلکہ بادینی بارڈر کے قریب نئے اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے حوالے سے بھی کام کریں گے یہ ایک اچھی تجویز ہے ۔ اجلاس کے آخر میں چیمبر آف کا مرس کی جا نب سے وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ کو یاد گا ری شیلڈ پیش کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…