اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے سبب73 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.63فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میں سرگرم نظر آئے اور امریکی انتخابات میں صورتحال قدرے واضح ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے کھل کر حصص کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 789.34پوائنٹس کے اضافے سے41071.30پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 377.27پوائنٹس کے اضافے سے17243.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 428.63پوائنٹس کے اضافے سے28848.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے292کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 86میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب56ارب9کروڑ75لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب 84ارب 65کروڑ4لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت138.69روپے کے اضافے سے 6350روپے اور رفحان میظ71.50روپے کے اضافے سے8599روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس36.50روپے کی کمی سے 850.01روپے اوراسماعیل انڈسٹریز34.65روپے کی کمی سے427.35روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…