پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر/ چئیرمین پرائیس ریویو کمیٹی محمد عابد خان وزیر و ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ نے ضلع بھر میں 860 روپے میں سرکاری آٹا فروخت کرنے کیلئے 218 پوائنٹس کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر/ چئیرمین پرائیس ریویو محمد عابد خان
وزیر کمیٹی و ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی انتھک کوششوں کے تحت فلور ملز مالکان کی جانب سے ضلع میں قائم انصاف سستا بازار میں عوام کو مذید رلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری آٹا 860 کے بجائے مذید 10 روپے کم کر کے 850 روپے میں فروخت کیا جائیگا۔ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 20 کلو کے 9380 تھیلے عوام کیلئے فراہم کئیے جائیگے اور ضلع بھر میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر/ چئیرمین پرائیس ریویو کمیٹی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ نے ضلع میں سرکاری کوٹہ کے مطابق عوام کو آٹے کے مطابق فراہمی کے ریکارڈ کو نہ رکھنیاور خردبرد کرنے پر 24 رجسٹرڈ ڈیلرز پر 86500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئیکے لائنسس معطل کر دئیے۔