ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے579.34پوائنٹس کے اضافے سے41535پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاجب کہ 67.45فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت95ارب38کروڑ6

لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت34.22فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41611پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس 41600 کی حد برقرار نہ رکھ سکا لیکن تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس579.34پوائنٹس کے اضافے سے41535.92پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 236.54پوائنٹس کے اضافے سے17518.32پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس363.34پوائنٹس کے اضافے سے29293.34پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب94ارب42کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب89ارب80کروڑ40لاکھ روپے ہوگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر424کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 122میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے فلپ موریس کے حصص کی

قیمت 84.90روپے کے اضافے سے1684.90روپے اورباٹا پاک61.13روپے کے اضافے سے1661.13روپے ہوگئی جب کہ صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت40.90روپے کی کمی سے779روپے اورگیٹرن انڈسٹریز 39روپے کی کمی سے660روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…