ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

گیس ہے یا میڈیسن ! اب پورے دن میں بس ایک بار گیس ملے گی عوام تیاری کر لے ٹائم ٹیبل جاری

datetime 21  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی عوام کو بری خبر سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے موسم سرما سے قبل ہی گیس قلت کی بری خبر سنا دی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردیوں سے قبل لاہوریوں کو گیس پورے دن میں صرف کھانا پکانے کے وقت ملے ۔کمپنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی

قلت کے باعث 24لاکھ صارفین کو گیس کے کنکشن نہیں دیئے جا سکے ، کمپنی نے بتایا ہے کہ ہر سال چار لاکھ کنزیومر کا اضافہ ہوتا ہے انہیں کنکشن دیئے جانے کی وجہ سے گیس کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کمپنی کو مطلوبہ مقدار کے تحت گیس پیدا ہورہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھی ستائیس لاکھ کے قریب درخواست التوا کا شکار ہیں، بڑھتی قلت کے باعث نہ انہیں ڈیمانڈ نوٹس دیئے گئے ہیں اور نہ کوئی کنکشن کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ رہے گی ،سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے ایک ارب 56کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے ،مقامی گیس پیداوار کم اورطلب بڑھ رہی ہے،گیس قلت سے متعلق تمام صوبوں نے مل کر فیصلہ کرنا ہے ،اگلے سال تک سندھ کے پاس بھی کسی کو دینے کے لئے گیس نہیں ہو گی ،سندھ کی اپنی ضرورت پوری نہیں ہو گی ۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ سینیٹر میر کبیر شاہی نے کہاکہ گیس تقسیم سے متعلق آئین کے آرٹیکلز 158اور 172پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور سندھ سے گیس نکلے اور عوام کو نہ ملے احساس محرومی بڑھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ گیس تقسیم سے متعلق آئین کے آرٹیکلز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے ایک ارب 56کروڑ مکعب

فٹ یومیہ گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے ،سندھ کی صرف 26کروڑ دس لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس پنجاب کو جاتی ہے اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ رہے گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ مقامی گیس پیداوار کم جبکہ طلب بڑھ رہی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ گیس قلت سے متعلق تمام صوبوں نے مل کر فیصلہ کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں گیس کی مکمل طلب ساڑھے سات ارب

مکعب فٹ یومیہ تک ہے ،ملک میں گیس کی ساڑھے تین ارب مکعب فٹ یومیہ تک قلت ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ تمام صورتحال مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آچکی ہے ،اگلے سال تک سندھ کے پاس بھی کسی کو دینے کے لئے گیس نہیں ہو گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ سندھ کی اپنی ضرورت پوری نہیں ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…