ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال زکو ة وصولی میں نمایاں کمی

datetime 10  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بینکوں کے ذریعے رواں سال زکوةوصولی میں نمایاں کمی آئی جس کے باعث زکوة کے مستحقین کوبھی مشکلات کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں معاشی بدحالی کے باعث بینکوں کے ذریعے رواں سال زکوة وصولی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

جس کی وجہ سے لاکھوں زکوة کے مستحقین کو بھی مشکلات کا شکارہونے کا خدشہ ہے تاہم مجموعی طورپرملک بھرسے زکوةوصولی میں کمی کے سبب صوبوں کا شیئرکم ہوگیا ہے۔دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ کو 23.71 فیصد کی شرح سے زکو ة فنڈ منتقل کیا ، رواں سال سندھ کوزکو ة کی مد میں ایک ارب 74 کروڑ84 لاکھ روپے موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال سندھ کووفاق سے زکوةفنڈ کی مد میں دو ارب روپے سے زائد رقم ملی تھی۔محکمہ زکوة سندھ کا مستحقین کی امداد کے لئے سالانہ بجٹ ڈھائی ارب روپے ہے، سندھ میں ایک لاکھ رجسٹرڈ مستحقین زکوةکو گزارہ الائونس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تقسیم کئے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…