اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں روپے
کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی سطح پر امریکی کرنسی کی تنزلی اور ملک میں بہتر معاشی اعشاریوں کے باعث روپیہ بہتری کی طرف جانب گامزن تھا، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔