اسلام آباد (این این آئی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹرنے کہا ہے کہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔این ایل سی سی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں199215ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل ہوگیا ، 24 گھنٹوں میں لسبیلہ میں 300 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا ، گذشتہ6 ماہ میں 1125497 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کیا گیا ۔