لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا طوفان آ گیا ، دکانداروںنے عید الاضحی سے قبل ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا
چھلکا درجہ اول 78روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 85روپے فی کلو تک فروخت کیا ،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم 72روپے کی بجائے 75سے 78روپے ،پیاز درجہ اول 35کی بجائے45سے50،ٹماٹردرجہ اول 80روپے کی بجائے110سے120،ٹماثر درجہ دوئم74کی بجائے85سے 90،لہسن دیسی180کی بجائے240سے250،لہسن چائنہ160کی بجائے200سے210،ادرک چائنہ370کی بجائے450،کھیرا دیسی52کی بجائے60،پالک37کی بجائے43سے45،میتھی93کی بجائے 120سے130،بینگن60کی بجائے75سے80،بند گوبھی47کی بجائے55،پھول گوبھی67کی بجائے80،سبز مرچ اول104کی بجائے160سے170،شملہ مرچ73کی بجائے85سے90،گھیا کدو80کی بجائے95،پھلیاںباریک 130کی بجائے150،لیموں دیسی90کی بجائے ؐ160،بھنڈی88کی بجائے100،شلجم50کی بجائے60،اروی93کی بجائے115سے120،مٹر203کی بجائے240سے250،ٹینڈے دیسی83کی بجائے95سے100، گاجر چائنہ67کی بجائے75روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔