واشنگٹن ( آن لائن )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث عالمی معیشت کچھ بہتری کے باوجود ابھی بھی مشکلات کا شکار ہے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں آئی ایم ایف کی
چیف نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے۔امیر ممالک عام افراد اور ورکرز کے لیے معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں۔ کورونا وائرس وباء سے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔